بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ زمبابوے، ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مزید 6کھلاڑی طلب

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے10 اپریل بروز ہفتے سےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والےقومی ٹیسٹ کیمپ میں چھ اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، روحیل نذیر (ناردرن)، تاج ولی (بلوچستان)، عرفان اللہ شاہ (خیبرپختونخوا)، وقاص مقصود (سینٹرل پنجاب) اور ثمین گل (خیبرپختونخوا) شامل ہیں۔

اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے ڈویلمپنٹ کی غرض سے قومی وائیٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی سات اضافی کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے دوران بھی 25 کھلاڑیوں کا ایک تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 سے 20 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا،جہاں سے قومی ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل 11 کھلاڑی 21 اپریل کو ہرارے روانہ ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button