بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائدکردی

لاہور ہائیکورٹ نے پورے پنجاب میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جانب سے ملتان میں آم کے باغات کاٹنے پر رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے عدالتی واٹر کمیشن کی جانب سے ماحولیاتی امور سے متعلق زیر التوا پٹیشنوں میں درخواست کی سماعت پر مذکورہ حکم جاری کیا۔

کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ سید کمال حیدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے ماحولیاتی ادارے کی منظوری کے بغیر 6 ہزار ایکڑ پر محیط آم کے باغوں کو کاٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہ کی تو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرف سے تمام زرخیز اور زرعی اراضی کو ضائع کردیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button