قومی
برطانیہ کی سفری پابندیاں، پی آئی اے کا اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ
برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندی کی ‘ریڈ لسٹ’ میں شامل کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے ملک میں مقیم ہزاروں مہاجرین کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے 9 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل اضافی پروازیں اڑانے کا فیصلہ یا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے تہوار کی چھٹیوں میں ہزاروں مہاجرین پاکستان آئے تھے اور اب ان کی واپسی ایک مشکل عمل بن گئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کے اس اقدام کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز نے کرایہ 4 لاکھ روپے فی مسافر تک بڑھادیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 9 اپریل سے قبل اپنی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے 4 اپریل سے پی آئی اے کی 5 پروازیں برطانیہ کے لیے اڑان بھریں گی۔