بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میڈیا ٹرائل سے شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش، مقابلہ کرینگے، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ لگتا ہے منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں لیکن پوری طرح مقابلہ کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں، 6 سے 10 سال پہلے کی کمپنی کےفیصلوں کو چیلنج کیا جارہا ہے اور ان فیصلوں کو چیلنج کرنا ایف آئی اے کا کام نہیں ہے لیکن جان بوجھ کر ایف آئی اے کو کیس دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کرکے شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور منی لانڈرنگ کا ایک لفظ ڈال کر اس کوکریمنل کیس بنادیا گیا ہے مگر ہم عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اور پوری طرح مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوال ہے کہ میری شوگر ملزکو اس طرح کیوں اچھالا جارہا ہے؟ کیا باقی 80 شوگرملز میں کوئی ایشو نہیں ہے؟ لگتا ہے کہ منصوبے کےتحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں، دو دن بعد کچھ ہونا ہوتا ہے تو اسے لیک کرکے میڈیا کو دےدیا جاتا ہے۔

اشتہار
Back to top button