وائس چانسلر گومل یونیورسٹی مستفی

گومل یونی ورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے استعفیٰ دے دیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وی سی نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے قیام کی مخالفت کی تھی، ڈاکٹر افتخار نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی مخالفت کی۔وائس چانسلر نے وزیراعظم کو براہ راست خط لکھا تھا، صوبائی حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وائس چانسلر سے خط لکھنے پر وضاحت طلب کی تھی۔ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ کسی کا دباؤ نہیں تھا اپنی مرضی سے استعفی دیا، صوبائی حکومت سے مزید محاذ آرائی نہیں چاہتا۔

Exit mobile version