تجارت
غریب کیلئے ایک اور جھٹکا، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کردیا۔جیونیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہےکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 9.05 فیصد تک جا پہنچی۔