قومی
این اے 249 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے امیدوار کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد
الیکشن ٹربیونل نے این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل کراچی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر پی پی کے امیدوار قادر مندوخیل کے خلاف محسن عباس کی جانب سےدائر درخواست پر سماعت کی۔
ٹربیونل نے قادر مندو خیل کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازات دے دی۔واضح رہے کہ آج ہی الیکشن ٹربیونل نے نون لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔