بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں حسن علی شرکت نہیں کرینگے

فاسٹ بائولر حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں ۔ 26 سالہ حسن علی کا کورونا ٹیسٹ دو مرتبہ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ حسن علی فی الحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کھلانا ان کی فٹنس سے کھیلنے کے مترادف ہوگا ۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچز میں کھلائے جانے کا امکان ہے۔ 33 سالہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جب کہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button