کھیل
انٹرنیشنل فٹبال میچوں میں میکسیکو،ایران اور اردن کی کامیابیاں
انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلی میچوں میں میکسیکو نے کوسٹا ریکا، ایران نے شام اور اردن نے بحرین کو شکست دے دی۔ آئرلینڈ اور قطر کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر رہا۔ وینر نیوسٹاڈٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرایا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں تاہم دوسرے ہاف کے 44 ویں منٹ میں ہیرونگ لوزانو نے شاندار گول کر کے میکسیکو کو فتح دلا دی۔
آزادی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران نے شام کو بآسانی 0-3 سے شکست دی۔ ایران کی طرف سے سردار عازمون، کریم انصاری اور حسین نے ایک ایک گول کیا۔ ایک اور فرینڈلی میچ میں اردن نے بحرین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ آئرلینڈ اور قطر کے مابین ناگیردی سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔