بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارتقومی

رمضان پیکیج پر عملدرآمد 10اپریل سے شروع ہوگا

وفاقی حکومت کی طرف سے 7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر 10 اپریل سے عمل ہوگا۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے کلو، گھی 170روپے، 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا 145 روپے، دسل مونگ 240، دال ماش 255 روپے، دال مسور 130روپے ملے گی۔اسی طرح اسٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت چکی بیسن 140 روپے، کھجور 160 روپے، اوّل باسمتی 140، چاول سیلا 139 فی کلو، دودھ 137 روپے فی لیٹر ملے گا۔

ایم ڈی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چائے 896 روپے فی کلو ملے گی، شربت کی 1500 ملی لیٹر کی بوتل 444 روپے ملے گی اور معالحہ جات کی قیمت میں 10 فی صد کمی کی جائے گی۔

Back to top button