وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے.وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی جگہ اور وقت کا بعد میں بتایا جائے گا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت پر بریفنگ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہوگی. وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پبلک سیکٹر اداروں کے سی ای اوز کی خالی پوسٹس پر بریفنگ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہوگی جبکہ تمام ایس ای اوز کے آڈٹ کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی.