نہر سوئز میں پھنسے مال برادر جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نہرسوئز میں پھنسے تائیوان کے ایورگرین نامی مال برادر بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب کھولا جائے گا گا۔ایور گعوون (Ever Given) اس مصروف آبی گزرگاہ میں قدرے ٹیڑھی پوزیشن میں پھنسا ہوا تھا،س رکاوٹ کی وجہ سے نہر سوئز کے دونوں طرف سینکڑوں سامان بردار بحری جہاز رکے ہوئے تھے اور اپنی منازل کی جانب سفر جاری رکھنے کے انتظار میں تھے۔
سوئز کینال میں بحری جہاز پھنسنے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ،دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 9 ارب ڈالر مالیت کی تجارت متاثر ہوئی۔جب کے تجارتی نقل و حمل کے نقصان کا تخمینہ چار سو ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے ہے۔مال برادر جہاز منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا۔نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا کیونکہ جہاز جس نے سیکڑوں مال برادر جہاز رک گئے تھے۔