بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور سے سکردو کیلئے پی آئی اے کی پروازیں شروع،یکطرفہ کرایہ کتنا ہوگا؟تفصیلات آگئیں

لاہور:پی آئی اے کا اہم اقدام ، لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی نے سیاحت کے فروغ کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 6 اپریل کو لاہور سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی، جب کہ پی آئی اے لاہور سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسکردو کے لیے یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 500 روپے مقرر کیا گیا ہے، قومی ایئر لائن لاہور سے اسکردو کے لیے ایئر بس 320 استعمال کرے گی۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل سوات ایئرپورٹ کو 17 سال بعد پروازوں کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button