بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں بڑھتے کورونا کیسز، اب شہریوں کو یہ کام لازمی کرنا ہوگا ورنہ۔۔

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق بازاروں اور مارکیٹوں کے بارے میں ترجیحات طے کرکے کل میڈیا سے شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔دوسری جانب لاہورمیں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہو گئی ہے، سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے صوبے کےآئی سی یوز میں 214 مریض ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 15 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Back to top button