پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ فضائی کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک کے فضائی سفر سے بھی کم ہوگا۔
پہلی تعارفی پرواز اتوار کو پی آئی اے کے سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ سکردو کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے پہلے ہفتہ میں دو پروازیں جاتی تھیں۔ سکردو گلگت استور جیسے مقامات سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔
لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں سکردو 7 ہزاز 500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز سترہ سال بعد سیدوشریف کیلئے پی آئی اے کی پرواز بحال ہوئی۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کچھ عرصے سے شمالی علاقہ جات کے ہوائی اڈوں کو فعال کر کے فضائی سروس شروع کی جا رہی ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ اس سلسلے کا چوتھا ائیرپورٹ ہے۔