واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی۔امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہاؤس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔
نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مواخذے کی قرار داد لائی جائے گی اور ٹرمپ مواخذے کی کارروائی بدھ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اوول آفس میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار ہیں۔ڈیموکریٹس نے قرارداد میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔