مقبوضہ کشمیر میں چھ گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ آپریشنز میں تین حریت پسند شہید ہو گئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے گنی پورہ کرالگنڈ میں جاری آپریشن میں رات 9بجے کے قریب دو حریت پسند شہید ہوئے۔ پولیس ، آرمی کے 32 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی اور تلاشی کا آپریشن شروع کیا تھا ۔ اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مولو چتراگام کے علاقے میں بدھ کے روز حریت پسندوں اور بھارتی سرکاری فوج کے مابین فائرنگ کے دوران ایک حریت پسند شہید ہوئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس، آرمی کے 44 آر آر اور سی آر پی ایف نے علاقے میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کرنے کے فورا بعد ہی سہہ پہر 3:40پر انکاونٹر کا آغاز کردیا۔ جس میں جیش محمد سے وابستہ ایک حریت پسند طالب احمد میر شہید ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جگہ پر دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آج کے اس واقعے سے قبل تک مقبوضہ کشمیر میں 1988 سے اب تک 15140عام شہری، 25156 حریت پسند،418نامعلوم افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 6984بھارتی فورسز اور پولیس و نیم فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ ضلع شوپیاں میں 2000 سے لیکر اس واقعے سے قبل تک 129مختلف واقعات میں 54شہری، 195حریت پسند اور 2نامعلوم افراد شہید ہوئے جبکہ بھارتی فورسز کے 39اہلکار ہلاک ہو ئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال اس واقعے سے قبل تک 90مختلف واقعات میں 20شہری، 157حریت پسند شہید ہوئے جبکہ بھارتی فورسز کے 41اہلکار ہلاک ہو ئے۔