قومی
کیپٹل ہاسپٹل اسلام آباد میں 202 سرکاری نوکریوں کا اعلان
کیپٹل ہاسپٹل اسلام آباد میں 202 نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کی ان نوکریوں کے لئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 4 جولائی 2020ء ہے ۔ ہر پوسٹ کے لئے تعلیمی قابلیت اور دیگر ضروری تفصیلات کے لئے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کے ویب سائٹ کے اس لنک کو استعمال کریں ۔ نیز ان تمام نوکریوں کے لئے اپلیکیش فارم بھی اسی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
http://www.cda.gov.pk/resource_center/careers.asp
یاد رہے کہ کیپٹل ہاسپٹل اسلام آباد ، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی CDA کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے
ان نوکریوں کے لئے چاروں صوبوں ، وفاقی دارالحکومت ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا کوٹہ مقرر ہے ۔