بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کووڈ 19: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 67 نئے مثبت کیسز

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 67 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 4574 ہوگئی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعرات کو نوول کورونا وائرس کے 4574 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 2702 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس وائرس سے 52 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 1820 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک 227016 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 41312 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2702 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 41312 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 127530 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اب تک 247267 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11 جون 2020 کی شام تک 242693 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button