صوبہ پنجاب کی انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے لئے منعقد کئے جانے والے انٹری ٹیسٹ ECAT کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم جون 2020ء بروز پیر ہے ۔ رجسٹریشن کے لئے طلبہ و طالبات کو حبیب بنک کی نامزد برانچز سے 1200 روپے میں ٹوکن حاصل کرنا ہو گا ۔ ٹوکن کی مدد سے سٹوڈنٹ خود کو آن لائن رجسٹر کرائے گا ۔ ہر سٹوڈنٹ کو آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کا سٹوڈنٹ پرنٹ آؤٹ حاصل کرے گا ۔
ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام سٹوڈنٹس کے لئے 6 اور 7 جون 2020ء کو ایک فرضی ٹیسٹ Mock Test کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سٹوڈنٹس کمپیوٹر پر انٹری ٹیسٹ دینے کی عملی تربیت حاصل کر سکیں ۔ اصل انٹری ٹیسٹ 13 اور 14 جون 2020ء کو منعقد کیا جائے گا جب کہ رزلٹ کا اعلان 15 جون 2020ء کو رات 12 بجے کیا جائے گا ۔
عزیز طلبہ و طالبات آن لائن رجسٹریشن ، انٹری ٹیسٹ کے قواعد و ضوابط اور حبیب بنک کی نامزد برانچز کی فہرست کے لئے لنک یہ ہے
https://admission.uet.edu.pk/Modules/EntryTest/Default.aspx
انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کے لئے ہماری جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام
