بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

آیت اللہ امینی کا انتقال ہوگیا

تہران(ساوتھ ایشین وائر )

ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی کا رمضان المبارک کی پہلی رات انتقال ہوگیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قم کے شہید بہشتی اسپتال میں آیت اللہ امینی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

آیت اللہ امینی قم کے اعلی سطح کے استاد اور خبرگان رہبری کونسل میں تہران سے نمائندے تھے۔

آیت اللہ امینی نجف آباد میں 1306 ہجری شمسی میں ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے۔ مرحوم آیت اللہ امینی نے مرحوم  آیت اللہ العظمی بروجردی، مرحوم حضرت امام خمینی  مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی، مرحوم آیت اللہ گلپائیگانی محضر سے تعلیم حاصل کی۔ 

Leave a Reply

Back to top button