ایک سےدوسرے شہر نقل وحرکت کورونا ٹیسٹ سے مشروط، پنجاب حکومت کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے لوگوں کی ایک شہر سے دوسرے شہر نقل و حرکت کو کورونا ٹیسٹ سے مشروط کر دیا۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفر کرنے کیلئے کورونا ٹیسٹ اب نیگٹیو ہونا لازمی ہوگا۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر آنے اور جانے والے شہریوں سے تصدیق کی جائیگی، نوٹیفکیشن

حکومت نے نقل و حرکت کے ریکارڈ کا فارمولہ طے کرتے ہوئے فارم اے اور فارم بی متعارف کرا دیا۔ فارم کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کرینگے۔ اس سلسلے میں ڈی سی لاہور کہتے ہیں فارم اے کو پنجاب کے اندر موومنٹ کے لئے جبکہ فارم بی کو پنجاب سے باہر دوسرے صوبے میں جانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر آنے اور جانے والے شہریوں سے تصدیق کی جائے گی کہ ان کے پاس فارم اے موجود ہے یا نہیں۔ اسی طرح دوسرے صوبے سے آنے اور جانے والوں سے بھی فارم بی چیک کیا جائے گا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت ہے یا منفی۔ ٹیسٹ مثبت ہونے کی صورت میں شہری کو واپس جبکہ منفی ہونے پر آنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔

Exit mobile version