بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں جدید ترین سروے شپ بحر مساح کی پر وقارکمیشنگ کی تقریب

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت میرین سائینسز میں اہم پیشرفت ہے، بحرمساح کی تیاری میں اعلیٰ معیاری کام اور بروقت تکمیل پر داجین شپ یارڈ چین کی کاوشوں، اہم منصوبے میں معاونت اور اشتراک پر حکومت چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں جدید ترین سروے شپ بحر مساح کی پر وقارکمیشنگ تقریب ہوئی۔ سروے بحری جہاز بحر مساح پاک بحریہ کیلئے چین میں تعمیر کیا گیا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت جدید ہائیڈروگرافی اور میرین سائینسزکے شعبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ جدید ترین آلات سے لیس بحری جہاز پاک بحریہ کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ملکی میری ٹائم شعبے میں ترقی کا باعث ہوگا۔ علاوہ ازیں دوست ممالک کو جدید ہائیڈروگرافک خدمات کی فراہمی میں بھی یہ جہازمعاون ثابت ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم اپنے لہو کے آخری قطرے تک ان کا ساتھ دیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button