بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے 51ویں سالانہ میٹنگ اور کانفرنس کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے 51ویں سالانہ میٹنگ اور کانفرنس 2021 کیلیے پاکستان کا انتخاب کیا ہے جو کہ اس سال پاک فضائیہ اور سیرینا ہوٹل کے اشتراک سے 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔عالمی اسکواش فیڈریشن کی صدر مس زینا وولڈریج نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو اپنے پیغام میں کہا کہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے کیونکہ سابق عالمی نمبر ونز اور عالمی چیمپئینز کا تعلق اسی ملک سے ہے۔

لہٰذا WSF کی سالانہ جنرل میٹنگز کی دوسری نصف سنچری کا آغاز بھی پاکستان سے ہی ہونا چاہئے۔ انہوں نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے سفیر کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 عالمی وبائ کے تناظر میں ہم گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں بالمشافہ نہ مل سکے چنانچہ میں اس سال قومی فیڈریشنز کے ممبران سے ملنے کی خواہاں ہوں۔

عالمی اسکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے جو ایک سال سے زائد عرصے سے اس کے لئے کوشاں ہیں۔ اس تاریخی موقع پر ائیر مارشل عامر مسعود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں عالمی اسکواش فیڈریشن بورڈ کے ڈائیریکٹرز خصوصاًً صدر زینا وولڈریج اور سی ای او ولیم لوئس میری کے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے  جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام
Back to top button