بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اپنے  ایک بیان میں صدر نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔انہوں نے شہید میجر بابر خان کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت  پیش کیا۔ انہوں نے ان کی بہادری، خدمات اور حب الوطنی کو بھی سراہا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں اور پوری قوم کو ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مثالی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔وزیراعظم نے شہید میجر بابر خان کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیے  افغانستان سے آنے والے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
Back to top button