بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان کے نئے گورنر جعفرخان مندوخیل نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے جعفرخان مندوخیل سے عہدے کا حلف لیا

بلوچستان کے نئے گورنر جعفرخان مندوخیل نے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے جعفرخان مندوخیل سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان  سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اور حکام نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24 ویں گورنر بن گئے ۔

مزید پڑھیے  پہاڑی سرنگوں میں چھپائی گئی تقریباً 1800 کلو منشیات پکڑی گئی
Back to top button