بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت طے کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق عدالتی احکامات پر ضلع انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان اجلاس ہوا، دونوں فریقین کے درمیان نان اور روٹی کی قیمت پر اتفاق کے بعد نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور شہری علاقوں میں 120 گرام نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ دیہی علاقوں میں 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور دیہی علاقوں میں 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے رکھی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق ان متفقہ قیمتوں سے متعلق جاری نوٹی فکیشن عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن ان قیمتوں سے مطمئن ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار اراکین کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وہ اس درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست فائدہ مند ثابت ہونے پر نمٹائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے  سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی
Back to top button