بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: لاہور، کوئٹہ اور کراچی کی کامیابی

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں لاہور، کوئٹہ اور کراچی نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں کی خاص بات کراچی کی کپتان عمیمہ سہیل کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی تھی جنہوں نے پشاور کے خلاف نصف سنچری اسکور کی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

بوہڑانوالی گراؤنڈ میں لاہور نے راولپنڈی کو 6 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔ دعاماجد نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔ ردا اسلم نے 41رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حمنہ بلال نے 58 رنز اسکور کیے۔ امبرکائنات نے 46 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور کی دعا ماجد اور راولپنڈی کی حمنہ بلال مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اقبال اسٹیڈیم میں کوئٹہ نے ملتان کو 7 رنز سے ہرادیا۔
کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز بنائے۔ صائمہ ملک نے 35 رنز اسکور کیے۔
تسمیہ رباب، گل اسوہ اور گل رخ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کی ٹیم جواب میں 114 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ ایکسٹرا کے 23 رنز تھے۔ گل رخ نے 21 رنز اسکور کیے۔
لائبہ ناصر نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

جواد کلب گراؤنڈ میں کراچی نے پشاور کو 35 رنز سے ہرادیا۔
کراچی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمیمہ سہیل نے 61رنز اسکور کیے۔مومینہ ریاست، تہذیب شاہ اور علینہ شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پشاور کی ٹیم 100 رنز بناسکی۔ سدرہ نواز نے 55 رنز بنائے۔
عمیمہ سہیل نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے20 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان بمقابلہ بھارت، محمد عامر نے کس کو فیورٹ قرار دیدیا؟

مختصر اسکور:
لاہور 209 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) دعا ماجد 52۔ ردا اسلم 41 / 3 وکٹ ۔
راولپنڈی 203 رنز ( 47.3 اوورز )۔حمنہ بلال 58۔امبر کائنات 46/ 3 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ لاہور نے 6 رنز سے جیتا۔

کوئٹہ 121 رنز ( 36.4 اوورز ) ۔صائمہ ملک 35۔ گل رخ 4 / 2 وکٹ۔
ملتان 114 رنز ( 39.2 اوورز ) گل رخ 21۔ لائبہ ناصر 20/ 3 وکٹ ۔
نتیجہ ۔ کوئٹہ نے 7 رنز سے جیتا۔

کراچی 135 رنز ( 47.3 اوورز ) عمیمہ سہیل 61۔ علینہ شاہ 22/ 2وکٹ۔
پشاور رنز 100 ( 35.2 اوورز )۔ سدرہ نواز 55۔ عمیمہ سہیل 20 / 5 وکٹ۔
نتیجہ ۔ کراچی نے 35 رنز سے جیتا۔

Back to top button