بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی پاک،برطانیہ تعلقات کےفروغ کیلئےکرسچن ٹرنرکی خدمات کی تحسین

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات تاریخ، مشترکہ ورثے اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں پرمبنی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔وہ برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ڈاکٹر CHRISTIAN ٹرنر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ۔وزیراعظم نے خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعاون کے شعبوں میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کیلئے ڈاکٹر ٹرنر کی خدمات کوسراہا ۔وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں آنے والے سیلابوں کے متاثرین کی امداد اور بحالی میں برطانیہ کی امداد کومربوط بنانے میں برطانوی سفیر کے فعال کردارکو بھی سراہا۔انہوں نے سترہ سال کے بعد دورہ کرنے کیلئے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے میں بھی ڈاکٹر ٹرنر کے کردار کوسراہا جس نے زبردست کھیل کامظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا
Back to top button