بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل او رگیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا اور یہ اکتوبر 2014 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 88 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 80 سینٹس ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق سیاسی خطرات اورسپلائی میں کمی کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑے۔

مزید پڑھیے  عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں پھر کمی
Back to top button