بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

آزاد کشمیر  میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع

آزاد کشمیر  میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔آزاد کشمیر میں اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔

 محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق چھٹیوں میں ایک ہفتے کے اضافے کا فیصلہ موسم کی شدت کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  بلند پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان
Back to top button