بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران کے صدر آج لاہور اور کراچی کا دوروہ کرینگے

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوران آج دوسرے روز پہلے لاہور آئیں گے اور اس کے بعد کراچی پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خیر مقدم کریں گی، ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا  دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام ہو گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے، شہر قائد میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے موقع پر آج دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی معززین کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز آج بند رہیں گی، نجی دفاتر اور نجی تعلیمی ادارے بھی نہیں کھلیں گے، سرکاری دفاتر بھی آج بند رہیں گے۔

مزید پڑھیے  ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد
Back to top button