بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہمیت کےامور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔صدر مملکت نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت اور برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطح کے رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے، معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے سنگین چیلنج ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں شمسی اور ہوائی توانائی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، شمسی اور ہوائی ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔صدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جین میریٹ نے صدر آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیے  ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کا انسداد کیا جائے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب
Back to top button