بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت پنجاب کا ’ایسٹر‘ پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے مسیحیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کر لیا جبکہ مسیحی خاندانوں کو ایسٹر کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو شفاف انداز میں ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور پنجاب کے 36 اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو پانچ ہزار فی کس دینے کی منظوری دی۔

انہوں نے مستحق مسیحی خاندانوں، معذور افراد، بیمار اور یتیم افراد کو گرانٹ کی تقسیم چار روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور چیف کوآرڈینیٹر اقلیتی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کے لیے فوکل پرسن نامزد کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ پنجاب کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیے  190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ نیب ریفرنسز  میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
Back to top button