بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات

 پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10مارچ کو رمضان المبارک کا چاند پیداہوگا اور 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند10مارچ کو دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ اس روز چاند دیکھنے کیلئے وسطی ، زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے  برطانوی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد،وزیراعظم آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے
Back to top button