بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ رہا ہے، عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر سربراہ و سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ رہا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں اپنے بیان میں کہا کہ بھارت فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے علاقے پر اپنا ناجائز قبضہ ہمیشہ کے لئے برقرار نہیں رکھ سکتا۔

بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن اورسیاسی و اقتصادی استحکام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حق خودارادیت کی اپنی جائز تحریک کو موثر انداز میں منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کشمیری عوام میں اتحاد واتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان میں تنازعہ کشمیر کو ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریت پسند کشمیری عوام نے 1947سے بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مشن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

تنظیم کے سربراہ و سینئر حریر ہسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپرحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک جائز تحریک ہے جس کا مقصد حق خودارادیت کے پرامن اور جمہوری فارمولے کے ذریعے بھارت کے ناجائز اورجبری قبضے سے نجات حاصل کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح افغانستان سے غیر ملکی افواج نکل گئیں اسی طرح بھارت کو بھی جموں کشمیر چھوڑنا پڑے گا اور کشمیری عوام اپنا پیدائشی حق خود ارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تنظیمبکے سربراہ و سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ علاقے وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے اور بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے

مزید پڑھیے  سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر
Back to top button