بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عام انتخابات کرانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

نگران وزیراعظم انوار الحق نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دےدی۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر مواصلات و ریلوے ہوں گے، سیکریٹری داخلہ ،چیف سیکریٹری پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان بطورممبر شامل ہوں گے۔کمیٹی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات دیکھےگی، اس کے علاوہ کمیٹی انتظامی معاملات اور کوآرڈینیشن بھی کرےگی۔

کمیٹی کے فرائض میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنا اور ہنگامی ضروریات دیکھنا بھی شامل ہوگا۔وزیر اعظم کی تشکیل کردہ ٹیم الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عملدرآمد کرانےکے حوالے سے بھی معاملات دیکھے گی۔اعلان کردہ کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت داخلہ میں ہوگا جب کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں دو جوان شہید، 4 دہشتگرد بھی ہلاک
Back to top button