بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

فلموں، ٹیلی وژن اور تھیٹر کے سینیئر و پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار خالد بٹ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔خالد بٹ طویل عرصہ سے شدید علیل تھے، وہ 11 جنوری کو خالق حقیقی سے جا ملے۔خالد بٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970 کی دہائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا۔

فلموں میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ وہ فلموں میں کام بھی کرتے رہے۔اگرچہ خالد بٹ نے فلموں سمیت تھیٹر میں بھی خوب کام کیا لیکن ٹی وی ڈراموں میں اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔سینیئر اداکار کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

مزید پڑھیے  14اگست، وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی
Back to top button