بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور دو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سات، کراچی بارہ، کوئٹہ صفر، گلگت منفی پانچ، مری ایک اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، لیہہ اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جب کہ جموں میں سرد اور گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ، بارہمولہ دو، لیہہ منفی چودہ، پلوامہ منفی تین، اننت ناگ منفی ایک اور شوپیاں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
Back to top button