بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ کا پی آئی سی کی ایمرجنسی کے اپ گریڈ بلا کا تفصیلی دورہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کے اپ گریڈ ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ کیا اور معیار کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے دروازوں،فرش،خصوصاً ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں،وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں بیڈزکامعیار چیک کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی  نےہدایت کی کہ مین گیٹ کے قریب لیب کولیکشن سنٹر پرجلد کام کا آغاز کیا جائے، فنشنگ کے کاموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ حتمی شکل دی جائے۔انہوں مزید کہا کہ اپ گریڈ کی جانے والی ایمرجنسی فعال ہونے کے بعد دوسرے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کاگراؤنڈفلورجلدمریضو ں کیلئےکھول دیاجائیگا۔

مزید پڑھیے  شیری رحمان سال 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات میں شامل
Back to top button