بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ بھی ہوسکتی ہے۔

پوٹھوہار ریجن اور کشمیر میں صبح کے وقت چند مقامات پر ٹھنڈ پڑ سکتی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور دس، کراچی سترہ، پشاور سات، گلگت منفی تین، مری چھ اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر اور لیہہ میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بہت سرد اور خشک اور جموں میں سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ منفی چھ، اننت ناگ اور شوپیاں میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  بابائے قوم،  قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی انتہائی احترام سے منائی جا رہی
Back to top button