بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سراج الحق نے لوئر دیر کے حلقے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر کے حلقے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے لوئر دیر کے حلقے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بنوں کے این اے 39 کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل عبدالواسع نے مردان کے حلقہ پی کے 61 کے لیے کاغذات جمع کرائے۔اسی طرح سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے دیر اپر کے حلقہ پی کے 13 کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیے  تاجر تنظیموں کا بھی پہیہ جام ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان
Back to top button