بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ایک دن میں ریکارڈ ایک ارب 74 شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 27 مئی 2021 کے بعد کسی ایک دن میں ریکارڈ ایک ارب 74 شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 679  پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 130 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 787 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج ایک ارب 74 شیئرز کے سودے تقریباً 30 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے بڑھ کر 9  ہزار 543 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر  283.51 پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیے  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل
Back to top button