بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیشنل ٹی آئی پی ہاٹ لائن برائے نیشنل ریفرل میکانزم اور انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب

نیشنل ٹی آئی پی ہاٹ لائن برائے نیشنل ریفرل میکانزم اور انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سےجمعرات کو یہاں  منعقد ہوئی۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس پر ایک کلک سے اسمگلروں کے خلاف شکایت متعلقہ تھانے کو بھیجی جائے گی اور اسمگلنگ کے شکار افراد کو فلاح و بہبود کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیجا جائے گا۔

ڈی جی ایف آئی اے، مسٹر محسن حسن بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی آئی پی ہاٹ لائن برائے نیشنل ریفرل میکانزم کا یہ منصوبہ انسانوں کی اسمگلنگ کے خلاف ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے بارے میں متواتر رپورٹنگ کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ نظام ایک ارتقاء کی نمائندگی کرتا ہے۔ملک بھر میں رپورٹنگ کے لیے زیادہ مربوط، موثر اور ہم آہنگ نقطہ نظر کی طرف یہ صرف ایک نظام نہیں ہے، یہ تبدیلی کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جو افراد کی اسمگلنگ سے جامع طور پر نمٹنے کی ہماری صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

ڈپٹی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ایف آئی اے اور آئی ایل او کی جانب سے اس ایپلی کیشن کے اجراء کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جو کہ انسانی اسمگلنگ کی ہر قسم کی لعنت کو روکنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہوگا۔

مزید پڑھیے  پشاور دھماکہ، شہدا کی تعداد 57 ہو گئی، پولیس نے خود کش دھماکہ قرار دیدیا
Back to top button