بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گوادر، چاغی، تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں شدید دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی سترہ، پشاور اور کوئٹہ پانچ، گلگت منفی تین، مری دو اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں سرد اور جزوی طور پر ابر آلود موسم جبکہ لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں چھ، لیہہ منفی بارہ، شوپیاں منفی چار اور بارہمولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  پولیس موبائل پر فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 4اہلکار شہید
Back to top button