بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈھاکہ انٹرنیشنل چیریٹی بازار میں پاکستانی اسٹال کو لوگوں نے بھر پور سراہا

بین الاقوامی چیریٹی بازار میں پاکستان ہائی کمیشن، ڈھاکہ کی طرف سے قائم کیا گیا پاکستانی اسٹال لوگوں کی ایک بڑی توجہ کا مرکز رہا۔ بازار میں شریک لوگوں اور سفارتی برادری کے ارکان نے بڑی تعداد میں پاکستانی سٹال کا رخ کیا۔ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی چیریٹی بازار میں درجنوں سفارتی مشنز اور تنظیموں نے شرکت کی۔

باریک بینی سے تیار کیے گئے پاکستانی اسٹال میں پاکستانی ملبوسات، دستکاری، فن پارے، اور روایتی پاکستانی کھانوں جیسے چکن بریانی، کباب، سموسے، چنا چاٹ اور کشمیری چائےپیش کی گئی ۔پاکستانی ہائی کمیشن کے لیڈیز کلب نے ہائی کمشنر کی اہلیہ سیدہ شازیہ ناہید کی قیادت میں تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کا اہتمام کیا۔ہائی کمیشن کے تمام افسران اور اہلکاروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔


چیریٹی بازار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن میزبان ملک میں ایک نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور ثقافتی ورثے اور روائتی پکوان کی نمائش کے لیے بین الاقوامی چیریٹی بازار جیسی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن ملک کی کی ثقافت کی فروغ کیلئے لیے اس طرح کے تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہے گا۔

 

ہائی کمشنر نے پاکستانی اسٹال کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن سے بھی بات چیت کی اور اسے ہاکستانی سٹال پر رکھی گئی پراڈکٹس کے حوالے سی ابریف کیا۔

مزید پڑھیے  50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیاگیا
Back to top button