بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، ملاقاتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، نگران وزیر اعظم کی دورہ چین پر ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کیا جہاں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق ان ملاقاتوں میں چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پر اتفاق رائے کیا گیا۔گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اورومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔

چین کی سنکیانگ یونیورسٹی کے دورے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کی وجہ بھی ہے۔اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے موقع پر معروف تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں، وزیراعظم دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

مزید پڑھیے  قائد حزب اختلاف کی کرسی لینے کے لیے اعتماد توڑا گیا، حکومتی ارکان کو اٹھا کر اپنے ساتھ ملایا گیا،شاہد خاقان
Back to top button