بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا میں بھی سکھ خاندانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مشعال ملک

نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔گرودوارہ جنم استھان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا میں بھی سکھ خاندانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ  دنیا کو ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے کہ بھارت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کوبھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  کراچی کی ترقی کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کو مل کر چلنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان
Back to top button