بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔سابق صدر آصف زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد کروائے گا، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے، چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کیلئے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔

مزید پڑھیے  آڈیو لیک سے عمران خان کی منافقت بے نقاب ہو گئی، وزیراعظم
Back to top button