بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پشاور ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، بم برآمد

پشاور میں پولیس نے بم برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پولیس کے مطابق کہ پشاور میں متنی ادیزائی کے علاقے سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم میں 10 سے 11 کلو بارودی مواد موجود تھا، بم برآمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقے کی سرچنگ مکمل کی، بم کی اطلاع پھیلنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس حکام کے مطابق دیسی ساختہ بم پریشر کوکر میں تیار کیا گیا تھا اگر بم پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

مزید پڑھیے  لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ، پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ منظور
Back to top button